تھل جیپ ریلی

  تھل جیپ ریلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈیرہ غازیخان ڈویژن کے دو اضلاع مظفرگڑھ اور لیہ میں چار روزہ نویں سالانہ جیپ ریلی آج سے شروع ہورہی ہے، جیپ ریلی میں غیر ملکیوں سمیت ملک بھر سے 100 سے زائد مرد اور خواتین حصہ لے رہے ہیں۔ اِس کے لیے تھل کے صحرا میں 195 کلومیٹر کا طویل اور دشوار گزار ٹریک بھی تیار کر لیا گیا ہے جس میں ڈرائیور 13 مختلف کیٹیگریوں میں اپنی مہارت دکھائیں گے، جیپ ریلی میں“بگی”کار کو پہلی مرتبہ جیپ ریلی کا حصہ بنایا گیا ہے جبکہ ریلی کی تقریبات میں گھڑ سواری، نیزہ بازی، میوزیکل نائٹ بھی شامل ہے۔ پہلے روز7 نومبر کو گاڑیوں کی رجسٹریشن، ٹیگنگ اور مکینیکل چیکنگ کے بعد 8نومبر کو پری پیئرڈ، سٹاک اور خواتین کیٹیگری کے کوالیفائنگ راؤنڈ ہوں گے، 9نومبر کو سٹاک کییٹگری، 10 نومبر کو ماڈیفائڈ کیٹیگری کی گاڑیوں کے مقابلے جبکہ 10 نومبر ہی کو موٹربائیک کے مقابلے بھی ہوں گے۔ تھل کے وسیع و عریض صحرا میں ہونے والی جیپ ریلی سے یہاں کے مکینوں کو صحت افزاء تفریح میسر ہو گی وہاں مقامی ثقافت کو فروغ ملے گا۔ حکومت پنجاب کو اِن دور افتادہ اور کم آمدنی والے علاقوں میں ایسے دیگر ایونٹس کا انعقاد کرتے رہنا چاہئے تاکہ وہاں کے مقامی افراد کو روزگار کے مواقع مل سکیں۔

٭٭٭٭٭

مزید :

رائے -اداریہ -