جاوید بٹ قتل کیس،ملزموں کی 20 نومبر تک عبوری ضمانتیں
لاہور (نامہ نگار خصوصی)سیشن کورٹ لاہور نے طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل کے مقدمے میں قیصر بٹ اور امیر فتح کی عبوری ضمانتوں میں 20 نومبر تک توسیع کردی۔ سیشن کورٹ لاہور میں طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل کے ملزمان قیصر بٹ اور امیر بالاج کے بھائی امیر فتح ٹیپو کی عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی۔ ایڈیشنل سیشن جج نے عبوری ضمانت پر سماعت کی۔ عدالت نے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کو جلد تفتیش مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے دونوں ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں 20 نومبر تک توسیع کردی۔ ملزمان کے خلاف تھانہ اچھرہ پولیس نے جاوید بٹ کے قتل کا مقدمہ درج کررکھا ہے۔
طیفی بٹ کیس
