فوڈ اتھارٹی ٹیمیں متحرک، مختلف یونٹس کی چیکنگ، بھاری جرمانے عائد
ملتان(نیوزرپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی عوام کی صحت سے کھلواڑ کرنے والوں کیخلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔ تفصیلات کے مطابق شاہ شمس انٹرچیج، مال آف ملتان، گلگشت کالونی کالونی میں ریسٹورنٹس کو چیک کیا گیا۔ کھانوں میں چائنہ نمک، کھلے اجزا کا استعمال، خام اشیا کی نامناسب سٹوریج پر ر(بقیہ نمبر41صفحہ7پر)
یسٹورنٹس کو جرمانے کیے گئے۔ فوڈ ہینڈلرز کے میڈیکل سرٹیفکیٹس نہ ہونے، فوڈ آئٹمز کو مناسب ٹمپریچر پر سٹور نہیں کیا گیا تھا۔پروڈکشن ایریا میں حشرات کی بھرمار، ایکسپائرڈ فوڈ آئٹمز، رینسڈ آئل کے استعمال پر پاپڑ فیکٹریوں کو بھاری جرمانے عائد کیے گئے۔ کچا پاپڑ کی گندے فرش پر سٹوریج، خام مٹیریل پر لیبلنگ نامکمل پائی گئی۔ فوڈ سیفٹی ٹیموں نے بیرون رشید شاہ گیٹ، جوہر ٹان مظفرگڑھ بائی پاس، بستی لابر شجاع آباد روڈ اور پاکستان لودھی ٹان میں پاپڑ فیکٹریوں کی انسپکشن کی۔ اس موقع پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ صحت دشمن عناصر کیخلاف بڑے پیمانے پر کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ خوراک سے وابستہ ہر کاروبار پر کڑی نگرانی کی جارہی ہے۔