بی آئی ایس پی سنٹرز پر لوٹ مار

  بی آئی ایس پی سنٹرز پر لوٹ مار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 رحیم یار خان (نمائندہ پاکستان)ضلع بھر میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ملنے خواتین کوملنے والی رقم سے کٹوتی کا سلسلہ  تیز ہوگیا کٹوتی نہ کروانے والی خواتین(بقیہ نمبر46صفحہ7پر)

 دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور سارا سارادن خواتین ذلیل وخوار ہونے کے بعد سینٹر سے امدادی رقم نہ ملنے کے باعث مایوس ہوکر واپس لوٹنے لگیں۔ذرائع کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں قائم  سینٹرز پر خواتین سے اپنی مرضی کی کٹوتی کی جا رہی ہے اور خواتین کے شناختی کارڈ ڈیوائس آنر اپنے پاس رکھ لیتے ہیں اور اگلے روز امدادی رقم سے کٹوتی کرنے کے بعد بقایا رقم اور شناختی کارڈ خواتین کو دیا جاتا ہے۔ اس سارے معاملے میں جاز فرنچائز والے اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا عملہ برابر کے شریک ہیں جنہیں اس سارے عمل کا بخوبی علم ہے مگر  برابرحصہ ملنے یا ڈیوائس آنر سے مک مکا کے نتیجہ میں کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔ڈائریکٹر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ڈپٹی ڈائریکٹر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام اور ڈپٹی کمشنر سمیت اسسٹنٹ کمشنر فوری نوٹس لیکر انکوائری کروائیں اور خواتین کی رقم کٹوتی کے مرتکب افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔