گلگشت، ٹرانس جینڈرز کی تعلیم کیلئے کلاس رومز کا افتتاح

    گلگشت، ٹرانس جینڈرز کی تعلیم کیلئے کلاس رومز کا افتتاح

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(سٹاف رپورٹر)ٹرانس جینڈرز معاشرے کا اہم حصہ ہیں۔ انہیں تعلیم کا بنیادی حق فراہم کرنا ہمارا فرض ہے۔ان خیالات کا اظہار سپیشل سیکرٹری ایجوکیشن جنوبی پنجاب ڈاکٹر عبید اللہ نے گورنمنٹ کمپری ہنسیو گرلز ہائیر سیکنڈری سکول گلگشت ملتان میں ٹرانس جینڈرز کی تعلیم کے لیے تعمیر کیے گئے 2 نئے کلاس رومز کے افتتاح کے موقع پر کیا۔ کلاس رومز کی عمارت یورپی یونین، ڈبلیو ایچ ایچ اور ایف ڈی او کی معاونت سے ارتقا آرگنائزیشن نے تعمیر(بقیہ نمبر47صفحہ7پر)

 کی ہے جس کا مقصد ٹرانس جینڈرز کو تعلیم کی سہولت فراہم کرنا اور انہیں ہنر مند بنانا ہے۔ اس موقع پر سیکشن آفیسر سکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب مس حنا، پروگرام کوارڈینیٹر ایف ڈی او پرویز اقبال انصاری، پراجیکٹ کوآرڈینیٹر ایف ڈی او علی اعجاز، کوآرڈی نیشن آفیسر ایف ڈی او میاں توقیر طالب،ڈائریکٹر ارتقا آرگنائزیشن خواجہ مظہر صدیقی، صدر ارتقا آرگنائزیشن محمد فاروق ملک، یسری زینب، ڈاکٹر اکرم ہریری موجود تھے۔ڈاکٹر عبید اللہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ٹرانس جینڈرز کی تعلیمی ضروریات کو پورا کرنے میں ایف ڈی او اور ارتقا آرگنائزیشن کی معاونت قابل ستائش ہے۔ پرویز اقبال انصاری نے کہا کہ ایف ڈی او تعلیم اور دیگر سماجی مسائل کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔خواجہ مظہر صدیقی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ارتقا آرگنائزیشن تعلیم، صحت اور دیگر سماجی خدمات کی فراہمی کے لیے ایف ڈی او اور دیگر سرکاری اداروں سے مل کر کام کرتی رہے گی۔