بہاولپوربس سٹینڈ پر دکانوں کو مسمار کرنے کیخلاف جماعت اسلامی کا مظاہرہ
بہاولپور(بیورورپورٹ،ڈسٹرکٹ بیورو) بس اسٹینڈ پر دکانوں کو مسمار کرنے کیخلاف جماعت اسلامی نے بس اسٹینڈ کے دکانداروں کے ہمراہ کمشنر آفس کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا جس کی قیادت ضلعی امیر نصرللہ خان ناصر نے کی۔احتجاجی مظاہرین نے احتجاجی بینر اورکتبے اٹھا رکھے تھے جس پر ضلعی انتظامیہ کے اس فیصلے کیخلاف نعر ے درج تھے۔ضلعی امیر (بقیہ نمبر40صفحہ7پر)
نصرللہ خان ناصر نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بس اسٹینڈ پر ضلعی انتظامیہ نے 48 گھنٹے کا نوٹس دیکر دوکانداروں کو دوکانیں خالی کرنے کا حکم سنا یا حالانکہ عدالت کی جانب سے حکم امتناعی جاری ہوا ہے مگر ضلعی انتظامیہ کو اس کی پرواہ نہیں ہے جس کی ہم شدید مزمت کرتے ہیں۔