ڈاکٹرز، نرسز، طبی عملے کی ڈگریاں چیک کرنیکا فیصلہ، حکام کو مراسلہ روانہ
خانیوال (نمائندہ پاکستان)ڈاکٹرز،نرسز اور طبی عملے کی ڈگریاں چیک کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا ذرائع کے مطابق خانیوال سمیت پنجاب بھر کے تمام میڈیکل یونیورسٹیز،کالجز،ٹیچنگ ہسپتالوں، نرسنگ کالجز کو مراسلہ جاری کیاگیا ہے مراسلے کے مطابق سرکاری طبی اداروں (بقیہ نمبر39صفحہ7پر)
کے ڈاکٹرز،نرسز، عملے کی ڈگریاں فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے مراسلے میں کہا گیا کہ ہیومن ریسورس منیجمنٹ انفارمیشن سسٹم پر ڈگریاں اپ لوڈ کی جائیں واضح رہے کہ پروفیسر ز سمیت تمام ڈاکٹرز اپنی ڈگریاں فراہم کریں گے پہلی مرتبہ ڈاکٹر، نرسز وعملے کی ڈگریاں چیک کی جارہی ہیں