نشتر،ڈینگی میں مبتلا5مریض صحت یاب، متعدد افراد اب بھی زیر علاج
ملتان(وقائع نگار)نشتر ہسپتال ملتان کے ڈینگی آئی سو لیشن وارڈ سے ڈینگی میں مبتلا پانچ مریض صحت یاب ہونے پر ڈسچارج، ڈینگی میں مبتلا ایک اور شبہ میں آٹھ مریض زیر علاج تفصیل کے مطابق نشتر ہسپتال ملتان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی میں مبتلا پانچ مریضوں کو صحت یاب ہونے پر ڈسچارج (بقیہ نمبر38صفحہ7پر)
کر دیا گیا یوں اس وقت ڈینگی آئی سو لیشن وارڈ میں ڈینگی میں مبتلا ایک مریض زیر علاج ہے جبکہ شبہ میں آٹھ مریض زیر علاج ہیں جن کی رپورٹس کا انتظار ہے۔