میپکو، پرائیویٹ صارفین سے68ارب، ستاون کروڑ وصول

  میپکو، پرائیویٹ صارفین سے68ارب، ستاون کروڑ وصول

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(نیوزرپورٹر)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)نے ماہ اکتوبر میں بلنگ کی مد میں 73ارب21کروڑ روپے ریکوری کرلی۔ ریجن بھر میں پرائیویٹ اور سرکاری صارفین سے ماہانہ ریکوری کی شرح 100فیصد سے زائد رہی۔چیف انجینئر کسٹمرسروسز میپکو سید جواد منصور احمد نے کہا کہ گزشتہ ماہ کے دوران پرائیویٹ صارفین سے 68ارب 57کروڑروپے وصول کئے گئے۔ پر ا ئیو  یٹ  صارفین سے ماہانہ ریکوری کی شرح تقریبا100فیصد رہی۔جنوبی پنجاب میں سرکاری اداروں /محکموں سے 4ارب 63کروڑروپے وصولیاں کی گئیں۔سرکاری اداروں سے بجلی بلوں (بقیہ نمبر51صفحہ7پر)

 کی ریکوری کی شرح 101فیصد سے زائد رہی۔ میپکو ملتان سرکل میں 15ارب 95کروڑروپے سے زائد ریکوری کے ساتھ ماہانہ ریکوری کا تناسب 100.4فیصد رہا۔ ڈیرہ غازی خان سرکل میں 5ارب 38کروڑروپے ریکوری کے ساتھ شرح 99.23فیصد، وہاڑی سرکل میں 6ارب 53کروڑروپے ریکوری کا تناسب 100.8فیصد، بہاولپورسرکل میں 9ارب12کروڑ41لاکھ روپے ریکوری کے ساتھ شرح99.25فیصد، ساہیوال سرکل میں 10ارب 91کروڑ58لاکھ روپے ریکوری کے ساتھ شرح 101.1فیصد، رحیم یار خان سرکل میں 6ارب 63کروڑ14لاکھ روپے ریکوری کا تناسب97.63فیصد، مظفرگڑھ سرکل میں 8ارب 18کروڑروپے ریکوری کے ساتھ شرح100.1فیصد، بہاولنگرسرکل میں 4ارب 59کروڑ25لاکھ روپے ریکوری کے ساتھ شرح100.9فیصد، خانیوال سرکل میں پرائیویٹ اور سرکاری صارفین سے بلنگ کی مد میں 5ارب 88کروڑ56لاکھ روپے ریکوری کی گئی جس سے ماہانہ ریکوری کی شرح99.69فیصد