چک آر ایس، ہائی ایس کی ٹکر سے دو موٹر سائیکل سوار شدید زخمی
شجاع آباد(سٹی رپورٹر)چک آر ایس کے علاقے میں ہائی ایس نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں باپ بیٹا زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کی شناخت خادم حسین ولد بشیر احمد (عمر 45 سال) اور بشیر احمد ولد قادر بخش (عمر 70 سال) کے نام سے ہوئی ہے۔تفصیلات کے مطابق خادم حسین کے بائیں ٹانگ کی نچلی ہڈی میں فریکچر جبکہ بشیر احمد کی دائیں ران کی ہڈی میں (بقیہ نمبر36صفحہ7پر)
فریکچر ہوا ہے۔ دونوں زخمیوں کا تعلق سلطان پور سے ہے۔ریسکیو نے زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد نشتر ہسپتال ٹو منتقل کر دیا ہے۔