مصنوعی ذہانت، ملتان میں آج سے ماڈلز کی نمائش شروع
ملتان(سٹاف رپورٹر)پاکستان میں اپنی نوعیت کی پہلی جنوبی پنجاب آرٹیفیشل انٹیلیجنس اینڈ ٹیکنالوجیکل ایڈاونسمنٹ ایکسپو آ ج ملتان بوسن روڈ پر واقع ملتان مارکی میں منعقد ہوگی۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب فواد ہاشم ربانینمائش کا افتتاح کریں گے۔مصنوعی ذہانت اور تکنیکی ترقی کے موضوع پر ہونیوالی اس نمائش میں جنوبی پنجاب کی سرکاری اور نجی یونیورسٹیوں (بقیہ نمبر20صفحہ7پر)
کے پروفیسرز،ریسرچرز اور سٹوڈنٹس کی جانب سے جدت پر مبنی ماڈلز اور پراجیکٹس پیش کئے جائیں گے۔ ٹرپل ہیلیکس کے موضوع پر منعقد ہونیوالی اس نمائش کے موقع پر سیمینار بھی منعقد ہوگا جس میں سرکاری افسران، ریسرچرز اور سپانسرز و انویسٹرز شرکت کریں گے۔سیمینار میں جدت پر مبنی پراجیکٹس کی ڈیمانسٹریشن ہوگی اور پراڈکٹ کو پیٹنٹ کرنے اور کمرشل بنیادوں پر پیداوار بارے فیصلے کئے جائیں گے۔ نمائش کے اوقات صبح 9 سے شام 5 بجے تک ہونگے۔