میلہ، جیپ ریلی آج سے شروع، ریسرز بے تاب، سکیورٹی الرٹ

  میلہ، جیپ ریلی آج سے شروع، ریسرز بے تاب، سکیورٹی الرٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوٹ ادو،چوک اعظم، کوٹ سلطان، مظفرگڑھ(تحصیل رپورٹر، نامہ نگار، خبرنگار، نیوزرپور ٹر)9ویں تھل جیپ ریلی کا آغاز آج سیکوٹ ادو کے علاقے ہیڈ محمد والا سے ہوگا،جیپ ریلی میں ملک بھر سے نامور جیپ ریسرز اور خواتین ریسرز اپنی مہارت کے جوہر دکھائینگے،تھل کے صحرا میں 200کلومیٹر کا طویل اور دشوار گزار ٹریک تیار کرلیا گیا،4روزہ جیپ ریلی کے تمام انتظامات کو بھی حتمی شکل دیدی گئی ریلی ٹریک کے1کلو میٹر تک دفع 144بھی  نافذ کر دی گئی،اس بارے تفصیل کے مطابق ضلع کوٹ ادو کے صحرائے تھل میں جیپ ریلی کا میلہ سجنے کو تیار ہوگیا ہے اورآج  پہلے روز 7نومبر کو (بقیہ نمبر21صفحہ7پر)

گاڑیوں کی رجسٹریشن، ٹیگنگ اور میکینیکل چینک کی جائینگی اور دوسرے روز 8نومبر پری پئیرڈ، سٹاک اور خواتین کیٹیگری کے کوالیفائنگ رانڈ ہونگے،9نومبر کو سٹاک کیٹگری کی گاڑیوں کے مقابلے ہونگے،10نومبر کو موڈیفائڈکیٹگری کی گاڑیوں کے مقابلے ہونگے،10نومبر کو موٹر بائیک کے بھی مقابلے ہونگے،اس تھل جیپ ریلی میں  غیرملکی سمیت پورے پاکستان سے بیسٹ رائیڈرز حصہ لینے اور اپنے جوہر دکھانے کیلئے پر جوش ہیں،لیڈی رائیڈرز، سپر سلمی، تشنا پٹیل اور مین رائیڈرز میں صاحبزادہ سلطان، نادر مگسی جیسے بڑے نام شامل ہیں،9ویں تھل جیب ریلی کا یہ میلا 4 دن چلے گا،تھل جیپ ریلی میں گھڑ سواری، نیزا بازی،میوزیکل نائیٹ بھی ضلعی انتظامیہ کے تحت ترتیب دے دیئے گئے،9ویں تھل جیب ریلی کے تمام تر انتظامات ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو سیدمنور عباس بخاری نے اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادومحمد اصغراقبال لغاری کے سپرد کر دیئے،اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو محمداصغراقبال لغاری کا کہنا تھا کہ اس ایونٹ کو پہلے سے زیادہ یادگار بنایا جائیگا،دوسری طرف ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو سید منور عباس بخاری نے ریلی ٹریک کے1 کلو میٹر تک دفع 144 نافذ کر دی،ٹریک کے دونوں جانب ملڑی فائرنگ رینج ایریا ہے جہاں چار روز تک سیز فائر رہے  تھل جیپ ریلی اور میلہ کا آغاز 7 نومبر کو دن 11 بجے مقررہ وقت پر ہوگا۔ سابق صوبائی وزیر زراعت ملک احمد علی اولکھ میلہ کا افتتاح کریں گے۔ اس بات کا فیصلہ تھل جیپ ریلی اور میلہ کے انتظامات کے جائزہ کے سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں ایم پی اے سردار علی اصغر خان گرمانی، سابق پارلیمنٹرین صاحبزادہ فیض الحسن سواگ،ملک احمد علی اولکھ، چوہدری طاہر رندھاوا، عبد الشکور سواگ، چوہدری بشارت رندھاوا، ڈاکٹر نور اکبر بخاری اور متعلقہ افسران موجود تھے۔ اجلاس میں طے پایا کہ تھل جیپ ریلی کے مڈ پوائنٹ پر میلہ کو کامیاب بنانے اور عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔ اجلاس میں طے پایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق علاقائی ثقافت اور سیاحت کے فروغ کے لئے اس طرح کے پروگراموں کو گراس روٹ لیول پر پروموٹ کرنے کے لئے ہر فرد کردار ادا کرے گامیلے کا باقاعدہ آغاز 7 نومبر کو ہیڈ محمد والا چھانگا مانگا ٹیلے سے ہوگا۔ محکمہ کی جا نب سے 07 سے 10 نومبر تک شیڈول جاری کردیا گیا ہے تاہم 10 نومبر کو مظفر گڑھ فیصل اسٹیڈیم میں تقریب تقسیم انعامات ہوگی۔