نوجوان کو اغواء کرنیکا منصوبہ فلاپ، فائرنگ، ڈاکو ہلاک

  نوجوان کو اغواء کرنیکا منصوبہ فلاپ، فائرنگ، ڈاکو ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 رحیم یارخان(بیورو رپورٹ)پولیس نے اغوا برائے تاوان کی واردات ناکام بنا دی مقابلہ میں لٹھانی گینگ کا سرگرم شاہ مراد لٹھانی ہلاک ہوگیاتفصیل کے مطابق گزشتہ شب مسلح ملزمان نے رحیم باد کے رہائشی اقلیتی اربیلا نامی نوجوان کو اغوا کرنے کی کوشش کی تو اطلاع پاکر قریبی علاقہ میں موجودناکہ بندی پر مامور ایلیٹ ٹیمز نے بروقت ریسپانس کر کے دوطرفہ فائرنگ کے تبادلہ میں واردات ناکام بنادی۔ڈی ایس پی بھونگ چوہدری سعید احمد کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ بھونگ نوید نواز واہلہ اور انچارج سی آئی اے سیف اللہ ملہی گرد و نواح میں بکتر بند گا(بقیہ نمبر25صفحہ7پر)

ڑیوں رات کے اندھیرے میں دیکھنے والی دوربینوں ایلیٹ ٹیمز اور بھاری مسلح نفری کے ساتھ موجود فوری طور ریسپانس کرتے ہوئے ڈاکوں کا تعاقب جاری رکھا پولیس ٹیمز ملزمان کی سرچنگ کرتے ہوئے تعاقب میں تھیں کہ اسی دوران انہیں اطلاع ملی کہ شبیر باغ میں مسلح ڈاکو موجود ہیں جس پر پولیس نے انٹیلی جنس بیسڈ ٹارگٹڈ آپریشن کیلئے شبیر باغ موقع پر پہنچی تو مسلح ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک ڈاکو موقع پر ہی مارا گیا جبکہ اس کے دیگر ساتھی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔ پولیس نے ہلاک ڈاکو کی نعش اس کے پاس موجود اسلحہ ناجائز کلاشن کوف اور متعدد روند قبضہ میں لیتے ہوئے پڑتال ریکارڈ کی تو ہلاک ہونے والے ملزم کی شناخت کچہ کے خطرناک ڈاکو شاہ مراد لٹھانی کے نام سے ہوئی جو کہ اغوا برائے تاوان دہشت گردی ڈکیتی پولیس پر حملوں بھتہ خوری جیسی سنگیں جرائم کا ریکارڈی و اشتہاری مجرم تھا اور کچہ کے خطرناک ڈاکو میرا لٹھانی کا حقیقی بھائی تھا جو کہ پولیس کو ایک کروڑ روپے ہیڈ منی میں مطلوب چلا آرہا ہے۔ ڈی پی او رضوان عمر گوندل نے رحیم آباد موقع کا ملاحظہ کرتے ہوئے پولیس مقابلہ کے دوران جرات و بہادری کا مظاہرہ کرنے والی پولیس ٹیم سے ملاقات کرکے کامیابی پر شاباش دی اور کہا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی جاری رہے گی۔