قادر پورراں، پولیس بڑے منشیات ڈیلر زپر مہربان، مافیا کی چاندی
قادرپور،راں (نمائندہ پاکستان)تھانہ قادر پورراں پولیس کی کاروائیوں کا سلسلہ تیز ہو گیا،تفتشی افسران سمیت ہیڈ محرر اور ٹاؤٹ مافیا مبینہ لاکھوں روپے کمانے لگے ذرائع کے مطابق تھانہ قادرپورراں میں چند ماہ قبل سے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں ڈالی جارہی ہیں لیکن ان کاروائیوں میں صرف سگریٹ پینے والے چھوٹے چھوٹے نشئی غریب لوگوں کو بلی کا بکرا بنایا جارہا ہے جبکہ اس کے برعکس بڑے وسیع پیمانے پرمنشیات فروش ڈیلرز کے خلاف کوئی خاطر خواہ کاروائی نہ ڈالی گئی اگر شازو ناظر کسی ایک خلاف کاروائی ہوئی بھی تو صرف کاغذی کاروا(بقیہ نمبر27صفحہ7پر)
ئی تک محدود جو دوسرے روز ہی عدالت سے ضمانت ہونے کے بعد دوبارہ دھڑلے سے ٹاؤٹ افراد کے بل بوتے اور پولیس سرپرستی میں دھندہ کررہے ہیں،اسی طرح تھانہ قادرپورراں میں تفتیشی افسران نے اپنے اعلی افسران کو اعلی کارکردگی دکھانے کے لئے انکی آنکھوں میں دھول جھونک رہے ہیں