محکمہ زرعی انجینئرنگ بہاولپور، جونیئر کلرک کیخلاف دو مقدمات درج

  محکمہ زرعی انجینئرنگ بہاولپور، جونیئر کلرک کیخلاف دو مقدمات درج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بہاولپور(ڈسٹرکٹ بیورو)محکمہ زرعی انجینئرنگ بہاولپور کاسرکاری ملازم پولیس کوسنگین مقدمہ میں مطلوب نکلا،تھانہ صدر میں بھی ایک ایف آئی آر درج،دو سنگین مقدمات درج ہونے کے باوجود محکمہ کاروائی سے گریزاں۔تفصیل کے مطابق زرعی انجینئرنگ بہاولپو(بقیہ نمبر28صفحہ7پر)

رمیں تعینات جونیئر کلرک فرحان حفیظ کیخلاف کراچی کے گلشن معمار تھانہ میں ایف آئی آر درج ہے جس میں فرحان حفیظ نے فیصل الیاس نامی کاروباری شخص کو گن پوائنٹ پر اپنے ساتھیوں کے ہمراہ  اس کے دفتر سے اغواء کیا تھا۔اس کے علاوہ فرحان حفیظ کیخلاف نامزد دوسری ایف آئی آرنمبر 1173\2024  بجرم 447\511\506\148\149 ت پ تھانہ صدر بہاولپور میں درج ہو ئی جس میں مدعی محسن رضا نے الزام عائد کیا کہ فرحان حفیظ اپنے مسلح ساتھیوں کے ہمراہ رنگ روڈ پرمیرے پلاٹ پر قبضہ کرنے آئے تھے مجھے پسٹل دیکھا کر جان سے مارنے کی دھمکی دی اور فائرنگ بھی کی تھی۔ذرائع کے مطابق فرحان حفیظ کیخلاف دو سنگین مقدمات درج ہونے کے باوجود محکمہ نے اس کیخلاف کسی قسم کی کوئی کاروائی نہیں کی اور نہ ہی اس کو کسی قسم کا نوٹس جاری کیا۔ذرائع کئے مطابق ملزم فرحان حفیظ اثر و رسوخ کا مالک ہے جس کا ثبوت یہ ہے کہ افضل طاہر ایگری کلچر انجینئر بہاولپور ڈویژن بہاولپور نے فرحان حفیظ کا 24 اگست 2024 کو تبادلہ کیا اور صرف چار روز بعد 20 اگست کو تبادلہ منسوخ کردیا۔اس حوالے جب زرعی انجینئر بہاولپورقمر نواز سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ محکمہ کو دو تین روز قبل معلوم ہے جس کے بعد فرحان حفیظ کیخلاف محکمہ کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔