سٹورمیں خوفناک آگ، سامان جل کر خاکستر
رحیم یار خان(نمائندہ پاکستان)گھر کے سٹور میں آگ لگ گئی 8 لاکھ روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ریسکیو فائر فائٹرز نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پاتے ہو(بقیہ نمبر32صفحہ7پر)
ئے مزید لاکھوں روپے کے نقصان سے بچالیا۔ تفصیل کے مطابق نوریوالی صدیقی چوک کے قریب محمد اشرف کے گھر کے سٹور میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں سٹور میں موجود 8 لاکھ روپے مالیت کا ڈیکوریشن کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔ اطلاع پاکر ریسکیو 1122 فائر فائٹرز نے موقع پر پہنچ کر سٹور میں لگی ہوئی آگ پر قابو پاکر 7 لاکھ روپے مالیت کے نقصان سے بچالیا۔ محمد اشرف کے مطابق گھر کے سٹور میں لگنے والی آگ کی وجوہات کا تاحال پتہ نہیں چل سکا ہے۔