تعلیمی بورڈ ملتان، ملتوی پیپرز کی نئی تاریخ کا باقاعدہ اعلان
ملتان(سٹاف رپورٹر)تعلیمی بورڈ ملتان نے 18اکتوبر کے ملتوی ہونے والے پرچوں کی نئی تاریخ کا اعلان کردیا اس سلسلے میں جاری نوٹیفکیشن میں کہاگیاہے کہ حکومت پنجاب نے صوبے بھر میں 2 دن کے لیے دفعہ 144 بھی نافذکردی تھی جس کی وجہ سے دو دن تعلیمی ادارے بندر ہے تھے اس لئے ملتوی ہونے(بقیہ نمبر19صفحہ7پر)
والے پرچے اب سیکنڈری سکول کلاس بارہویں (سیکنڈ اینول) 2024کے حوالہ سے تمام (طلبا/طالبات/والدین /اساتذہ کرام/سپروائزری سٹاف/ڈسٹری بیوٹنگ انسپکٹرز/بینک عملہ ودیگر) کو مطلع کیا جاتاہے کہ اب یہ پرچے 18نومبر کو ہوں گیپرچوں میں شام کا پرچہ جغرافیہ,فزکس،اکنامکس،لسانیات کے پرچے شامل ہیں پرائیوٹ امیدواران ترمیم شدہ رول نمبر سلپس بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ سے حاصل کرسکتے ہیں ریگولر امیدواران اپنے ادارہ جات سے ترمیم شدہ رول نمبر سلپ حاصل کریں۔امیدواران کی پرانی رولنمبر سلپ بھی امتحانی مراکز میں قابل قبول ہو گی۔