\ڈرگ ایکٹ کی خلاف ورزی، سٹورز، ہول سیلرز کیخلاف شکنجہ تیار
ملتان (وقائع نگار)محکمہ صحت پنجاب کا ڈرگ ایکٹ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے میڈیکل سٹوروں و ہول سیلرز کے گرد شکنجہ سخت کرنے کا فیصلہ۔ائندہ چند دنوں میں گرینڈ آپریشن متوقع ہے۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے حکومت پنجاب نے ملتان سمیت صوبہ بھر میں قائم میڈیکل سٹوروں اور ادویات سٹور کرنے والے گوداموں کی فزیکل ویری فیکیشن شروع کرنے جا ر(بقیہ نمبر2صفحہ7پر)
ہے ہیں۔جس کے بعد بغیر لائسنس والے میڈیکل سٹوروں کی شامت آ جائے گی۔اس مہم کے دوران ڈرگ انسپکٹر اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ صوبہ بھر میں کوئی بھی میڈیکل سٹور والا اور ہول سیلر پراپر ادویات اسٹاک کا ریکارڈ مرتب کر رہا ہے۔ڈرگ انسپکٹر اپنے اپنے علاقوں میں دوران انسپکشن ادویات سٹوریج کا طریقہ کار اور ٹمپریچر برقرار رکھنے کو بھی چیک کریں گے تاکہ انسانی جانوں کو بچانے والی ادویات کے ریکارڈ کو من وعن ڈرگ ایکٹ کے مطابق عمل کروایا جائے