والدین اپنی بچیوں کو زیورتعلیم سے آراستہ کریں، ملک عطاء الحق
ملتان(سٹاف رپورٹر)ایڈیشنل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن جنوبی پنجاب ملک عطاالحق نے کہا ہے کہ تعلیم و تربیت دونوں لازمی ہیں جو کہ انسان کو ایک اچھا انسان بناتی ہے مقامی کالج ایک ایسا تعلیمی ادارہ ایک ایسی علمی درسگاہ جس کا کوئی ثانی نہیں یہ آسمان کی بلندیوں کو چھونے کا ہنر سکھاتا ہے اور یہ زمین و آسمان کو تسخیر کرنے کے فن سے آشنا کرتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یو سی پی اور ممتاز آباد گرلز کیمپس کی طالبات کے اعزاز میں ویلکم پارٹی کے موقع پر خطاب کر(بقیہ نمبر5صفحہ7پر)
تے ہوئے کہی ڈی جی پی ایچ اے آصف راف نے کہا کہ مقامی لج نصابی اور غیر نصابی لحاظ سے آپ اپنی مثال ہے یہ اعلی تعلیمی معیار کا ادارہ آج اپنی قابلیت کی وجہ سے ایک پہچان بن چکا ہے جو کہ طلبہ کے خوابوں کی تعبیر کو پورا کر رہا ہے ڈی پی آئی کالجز جنوبی پنجاب پروفیسر ڈاکٹر فرید شریف اور ایڈیشنل سیکرٹری فاروق ڈوگر نے کہا کہ ایک تعلیم یافتہ بچی اپنے پورے کنبے کو تعلیم دیتی ہے اس لیے والدین کو چاہیے کہ اپنی بچیوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کریں اور ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا رول ادا کریں انہوں نے کہا کہ میری بچیوں نے بھی پنجاب کالج سے تعلیم حاصل کی ہے ہر والدین کی خواہش ہوتی ہے کہ ہمارے بچے اسی تعلیمی ادارے سے تعلیم حاصل کریں ڈائریکٹر لیبر رانا جمشید نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ ایک اعلی تعلیمی ادارہ ملتان میں موجود ہے جو کہ بہترین نسل کو پروان چڑھا رہا ہے دا ڈائریکٹر پنجاب گروپ آف کالجز پروفیسر اسامہ بشیر قریشی نے بتایا کہ یہ ادارہ لازوال صداقتوں اور عظمتوں کا آئینہ دار ہے مقامی کالج نے اس سال بھی انٹرمیڈیٹ ملتان بورڈ کے امتحان میں 17 پوزیشنز حاصل کر کے اپنا ریکارڈ قائم رکھا ہے اور اس کے ساتھ ایک اور اعزاز STEP کے حوالے سے ایم ڈی کیٹ میں پورے پاکستان میں پہلی پوزیشن حاصل کی اسی طرح کھیلوں کے مقابلے میں طلبا و طالبات نے کھیلوں کے جوہر دکھاتے ہوئے کھیلوں کے میدان میں پہلی پوزیشن کے ساتھ چمپئن ٹرافی بھی حاصل کی ہمارا مشن پڑھا لکھا پاکستان ہے تقریب میں طالبات نے ٹیبلوز، خاکے اور ڈرامے پیش کیے آخر میں پوزیشن لینے والی طالبات میں اسناد تقسیم کی گئی تقریب کی نقابت پروفیسر نازیہ نے کی۔