ملتان، چور، ڈاکو سرگرم، شہری ٹارگٹ
ملتان(وقائع نگار)راہزنی اور چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے موٹر سائیکل اور موبائل فونز سے محروم ہوگئے۔تفصیل کے مطابق تھانہ الپہ کیعلاقے میں نامعلوم چوروں نے احسن کے گھر سے 125موٹر سائیکل چوری کر لی۔تھانہ بدھلہ سنت کے(بقیہ نمبر11صفحہ7پر)
علاقے سے چوروں نے سلیم کے گھر سے موبائل فون چوری کر لیا۔تھانہ قادر پورراں کے علاقے میں دو الگ الگ واقعات میں چوروں نے رشید اور شمیم بی بی کے موبائل فونز چوری کر لئے۔تھانہ کوتوالی کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے مجیب سے موبائل فون چھین لیا۔متعلقہ پولیس نے تمام واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کر لئے ہیں۔