بجلی چوروں کا گھیراؤ، 83لاکھ30ہزار روپے جرمانہ عائد

  بجلی چوروں کا گھیراؤ، 83لاکھ30ہزار روپے جرمانہ عائد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(نیوزرپورٹر)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) ریجن میں بجلی چوروں اورنادہندگان کے خلاف آپریشن جاری ہے۔جنوبی پنجاب میں ایک روز میں مزید 110افراد مختلف طریقوں سے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے۔69بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کا اندراج کروایاگیا۔بجلی چوروں کو مجموعی طورپر83 لاکھ30ہزار روپے جرمانہ عائد کیاگیاجبکہ 9لاکھ20ہزار روپے جرمانہ موقع پر وصول کرلیاگیا۔5نومبر2024 کو ملتان سرکل میں 16بجلی چوروں کو18لا کھ20 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا اور16 بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کا اندراج (بقیہ نمبر6صفحہ7پر)

ہوا۔ ڈی جی خان سرکل میں 7افراد کو2لاکھ90ہزارروپے جرمانہ عائد اور7ایف آئی آرز درج،وہاڑی سرکل میں 10بجلی چوروں کو9لاکھ60ہزار روپے جرمانہ عائد، بہاولپور سرکل میں 10 صارفین کو5لاکھ90ہزارروپے جرمانہ عائداور10 مقدمات درج،ساہیوال سرکل میں 18بجلی چوروں کو14لاکھ90ہزارروپے جرمانہ عائد اور2افراد کے خلاف مقدمات درج،رحیم یار خان سرکل میں 22صارفین کو12 لاکھ60ہزار روپے جرمانہ عائداور22ایف آئی آرز درج،مظفرگڑھ سرکل میں 13صارفین کو 3لاکھ 40 ہزار روپے جرمانہ عائد اور7مقدمات درج، بہاولنگر سرکل میں 5بجلی چوروں کو10لاکھ10ہزار روپے جرمانہ عائد، خانیوال سرکل میں 9 صارفین کو5لاکھ60ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیااور مختلف پولیس اسٹیشنوں میں 5ایف آئی آرز کا اندراج ہوا۔ سپریٹنڈنگ انجینئرمظفرگڑھ سرکل راجیش کمار راٹھی اور رینجرز کمانڈر کی نگرانی میں وسندے والی اور روہیلانوالی سب ڈویژنوں کے زیر انتظام علاقوں میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن کیاگیا۔ موچی والی، بستی وگ، بستی بصیرہ، روہیلانوالی شہر، ذیشان ٹان، چوک نذیر والا، دیدھ لعل، پونتا ملانہ اور بستی قادرے والا میں آپریشن کے دوران 22افراد کو مختلف طریقوں سے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔ بجلی چوری کے سدباب کے لئے ایک بستی سے ایل ٹی لائن اتارلی گئی جبکہ نادہندگان کے ذمہ 5لاکھ روپے سے زائد واجبات وصول کئے گئے۔سپریٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکووہاڑی سرکل وسیم اختر، ایکسین وہاڑی ڈویژن عمار صدیقی، ونگ کمانڈر رینجرز کی سربراہی میں میپکو ٹیم نے پولیس فورس کے ہمراہ ٹھینگی سب ڈویژن کے زیر انتظام علاقوں میں آپریشن کیا۔22لاکھ روپے سے زائد واجبات کی عدم ادائیگی پرایک نادہندہ زرعی ٹیوب ویل کا ٹرانسفارمر اور میٹر اتاراگیا اور نادہندہ کاشتکار کوپولیس فورس نے موقع پر حراست میں لے لیا۔چک 72/WBاور چک 42/WBبستی گھڑیال میں 6بجلی چور پکڑے گئے جبکہ 2بجلی چوروں کو پولیس نے موقع سے گرفتار کر لیا۔ چار رننگ ڈیفالٹرز کے کنکشنز منقطع کرکے میٹرز اتارے گئے اور 110میٹر پی وی سی بھی قبضہ میں لی