کبھی ٹرمپ کے جیتنے پر بانی پی ٹی آئی کی رہائی کی امید نہیں لگائی، رﺅف حسن
اسلام آباد (این این آئی)رہنماءپی ٹی آئی رﺅف حسن نے کہا ہے کہ ہم نے کبھی امید نہیں لگائی ٹرمپ کے جیتنے سے بانی پی ٹی آئی آزاد ہوجائینگے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رہنماءپی ٹی آئی رﺅف حسن نے کہا کہ نہ کوئی امید لگائی تھی ،نہ ٹرمپ کے جیتنے پر کوئی امید لگا کر بیٹھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے عدلیہ، پارلیمان اور پرامن احتجاج کا سہارا لیا ہے، کبھی پارلیمانی پارٹی میں بھی اس مسئلے پر بات نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ سے معمول کا انٹرایکشن ہے، کسی مخصوص مسئلے یا خان صاحب کی رہائی پر اسٹیبلشمنٹ سے کوئی رابطہ نہیں ہے ۔
رﺅف حسن