وزیرِاعلیٰ سندھ کی کنٹری ڈائریکٹر ایشین ڈیولپمنٹ بینک سے ملاقات
کراچی (سٹاف رپورٹر)وزیرِ اعلی سندھ مراد علی شاہ نے ایشین ڈیولپمنٹ بینک کی کنٹری ڈائریکٹر شیاوکن فین سے ملاقات کی ہے۔دورانِ ملاقات سندھ میں ایشین ڈیولپمنٹ بینک کی مدد سے جاری منصوبوں پر بات چیت کی گئی۔ملاقات میں سندھ حکومت اور بینک کے درمیان حیدر آباد انفرااسٹرکچر کی اسٹڈی کرنے پر اتفاق ہو گیا۔ایشین ڈیولپمنٹ بینک نے حفظانِ صحت، سولر پروجیکٹس اور ٹی پی فور کے لیے مکمل حمایت دینے کی یقین دہانی بھی کروائی۔