3سالہ بچی کا فضائی آلودگی پر قابو نہ پانے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع

Nov 07, 2024 | 11:42 AM

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)3سالہ بچی نے فضائی آلودگی پر قابو نہ پانے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق تین سالہ بچی نے دوستوں ،کلاس فیلوز اور آئندہ نسل کی بہتری کیلئےا قدامات کی استدعاکی،درخواستگزار نے کہاکہ کمسن بچے اور بزرگ فضائی آلودگی سے بری طرح متاثر ہو رہے ہیں،جسٹس جواد حسن نے استفسار کیا کہ 3سال کی بچی ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر سکتی ہے؟وکیل نے جواب دیا کہ کوئی بھی پاکستانی شہری ہائیکورٹ کا دروازہ کھٹکھٹا سکتا ہے،جسٹس جواد حسن نے استفسار کیا کہ درخواستگزار عدالت کیوں نہیں آئی؟وکیل نے کہاکہ سموگ کی وجہ سے یہ فیصلہ کیا گیا کہ بچی کو گھر ہی رہنے دیں،امل سکھیرا کی درخواست پر جسٹس جوادحسن نے سیکرٹری ماحولیات اور دیگر کو نوٹس جاری کر دیئے،عدالت نے کیس کی سماعت13نومبر تک ملتوی کردی ۔

مزیدخبریں