اسد قیصر کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر وزارت داخلہ سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری 

Nov 07, 2024 | 11:58 AM

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسد قیصر کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر وزارت داخلہ سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق  اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق سپیکر اسد قیصر کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پرسماعت ہوئی،جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے  درخواست پر سماعت کی،وکیل درخواستگزار نے کہاکہ کسی ایسے مقدمہ میں گرفتاری کا خدشہ ہے جس مقدمے کا پہلے سے علم ہی نہیں،اسد قیصر نے کہاکہ ملک بھر میں درج مقدمات، انکوائریز یا انویسٹی گیشنز کی تفصیلات فراہم کرنے کے احکامات دیئے جائیں،پولیس، نیب اور ایف آئی اےمیں درج مقدمات کی معلومات دی جائیں،عدالت نے وزارت داخلہ سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

مزیدخبریں