پشاور میں خواجہ سراء کی نوجوان لڑکی کو جھانسہ دے کر شادی کرنے کی کوشش ، پھر کیا ہوا؟ 

Nov 07, 2024 | 12:35 PM

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پشاور میں سوشل میڈیا پر لڑکی کو جھانسہ دیکر شادی کی کوشش کرنے والے خواجہ سرا ءکو گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقے چمکنی میں افتخار نامی خواجہ سراء نے سوشل میڈیا پر مدرسے کی طالبہ سے دوستی رچائی اور پھر لڑکی کو شادی کا جھانسہ دے کر اپنے گھر بلا لیا۔

پولیس کے مطابق خواجہ سرا ءپیشے کے لحاظ سے نرس ہے، پولیس نے اکتوبر میں گھر سے لاپتہ ہونے والی طالبہ کو بازیاب کروا کر خواجہ سراء افتخار کو گرفتار کر لیا۔

پولیس نے لڑکی کا بیان ریکارڈ کرنے کے بعد اسے دارالعلوم منتقل کر دیا جبکہ گرفتار خواجہ سراء اغوا ءکار سے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

مزیدخبریں