نیسلے کا   2030تک 50 ملین ڈالرکی برآمدات کے منصوبہ کا اعلان، پاکستان کی معاشی ترقی میں معاونت کیلئے عزم کا اظہار 

Nov 07, 2024 | 01:12 PM

 اسلام آباد (پروموشنل ریلیز)   نیسلے نے 2030تک 50 ملین ڈالر مالیت کی پیکیجڈ فوڈ کی برآمدات کے منصوبہ کا اعلان کرکے پاکستان کی معاشی ترقی کیلئے حکومت کے وژن کے بارے میں اپنے عزم کااعادہ کیاہے۔ یہ اعلان ’’ لامحدود امکانات‘‘ کے عنوان سے منعقدہ تقریب میں کیا گیا جس میں گزشتہ چند برسوں میں کمپنی کی برآمدات کے سفر کو دکھایا گیا ۔ 26ممالک کو کی جانے والی برآمدات  سے 2024میں 23ملین ڈالر کی آمدن پیدا ہوئی ۔

نیسلے کی کامیابی کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر صنعت وپیداوار رانا تنویر حسین نے کہا’’ پاکستان کی معاشی بحالی اور ترقی میں برآمدات کی اہمیت کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ 

نیسلے کے عالمی آپریشنز کی بدولت ہم توقع کرتے ہیں پاکستان سے برآمدات آنے والے برسوں میں مزید بڑھے گی۔ 

انہوں نے مزید کہا’’ نیسلے پاکستان کا برآمدات کے فروغ کیلئے وژن غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کو بڑھانے کی حکومتی کوششوں میں براہ راست حصہ ڈال رہا ہے اور ان کی کامیابی نجی شعبہ کے عزم واستقلال کا ثبوت ہے۔ 

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جیسن آوانسینا ،چیف ایگزیکٹو آفیسر، نیسلے پاکستان نے کہا’’ جیسا کہ ہم پاکستان میں نیسلے کے کاروبار کے 35سال مکمل ہونے  کا جشن منارہے ہیں، اس تناظر میں ہم برآمدات کے فروغ اور ملک کیلئے غیر ملکی آمدن  کے حصول کے ذریعے ملک کے مستقبل کیلئے ہماری ویلیو چین میں مثبت اثرات مرتب کرنے کیلئے ایک محرک کے طورپر کردار ادا کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔

 انہوں نے مزیدکہا’’ ہم نے اپنی مصنوعات کو متنوع بنانے اوروسیع پیمانے پر ان مصنوعات کولوگوں تک  پہنچانے کیلئے نمایاں پیش رفت کی ہے جس میں بڑی چینز جیسا کہ امریکہ میں کوسٹکو، کینیڈا میں سوبیز اور برطانیہ میں سینز بری کے ساتھ شراکت داریاں شامل ہے۔مستقبل میں آگے بڑھنے کیلئے  نیسلے پاکستان نے 2030کیلئے اہداف مقرر کئے ہیں۔ ہمارا وژن عالمی سطح پر کاروبار کو بڑھانا ہے جس کیلئے بہتری ریگولیٹری طریقے ، منصفانہ تجارتی  معاہدے اور برآمدات کیلئے مراعات ہماری ترقی کیلئے بہت اہم ہیں۔
 

پاکستان  میں  سوئس سفارتخانہ کے ناظم الامور کلاڈیا تھامس نے بھی اس کامیابی پرنیسلے پاکستان کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ یہ دیکھ کر خوشی ہوئی ہے کہ نیسلے ملک کے معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔

نیسلے پاکستان ڈیجیٹل مواصلات اور تشہیری سرگرمیوں کے ذریعے  اپنے  برانڈز کیلئے طلب پیدا کرکے تجارتی برآمدات سے آگے نکل چکا ہے۔کمپنی کی اعلیٰ معیار کی مصنوعات ریٹیل سٹورز میں نمایاں طورپر رکھی جاتی ہیںتاکہ امریکہ، برطانیہ، متحدہ عرب امارات، آسٹریلیا، بحرین، بلجیئم ، کینیڈا، چین، فرانس، جرمنی، گھانا، ہانگ کانگ، آئرلینڈ، لیبیا،مالدیپ، قطر، ری یونین، سعودی عرب، سویڈن، تاجکستان، ازبکستان، تنزانیہ، ترکیہ، جاپان، ماریشس جیسی منڈیوں میں صارفین میں ان مصنوعات کی خریداری میں دلچسپی پیدا ہو۔


 
قبل ازیں پاکستان میں نیسلے کی موجودگی کے 35سال مکمل ہونے پر نیسلے نے گزشتہ سال قابل تجدید توانائی میں 2بلین روپے کی سرمایہ کاری کرنے اور پاکستان میں اپنی فیکٹریوں میں  متعددسولر پاور پلانٹ اور بائیو ماس بوائلرز لگانے کا عہد کیا۔ نیسلے پاکستان نے اپنی مقامی صنعت کے فروغ کے اپنے سفر کو مزید مستحکم کیا ہے، جہاں یہ خام اور پیکیجنگ کی ضروریات کا 90 فیصد  سے زیادہ مقامی طور پر فراہم کرتا ہے۔نیسلے نے مقامی کاشت کاروں سے  420 ملین لیٹر دودھ، 7,500 میٹرک ٹن گندم اور چاول  اور 50,000 ٹن  پھل حاصل کرکے ان کے ذریعہ معاش میں اضافہ کیا ہے۔

  
نیسلے پاکستان ملک بھر میں اپنی چار مینوفیکچرنگ سائٹس اور خوراک اور مشروبات کی وسیع رینج کے ساتھ لاکھوں پاکستانیوں کیلئے مزیدار اور متوازن غذا کی فراہمی میں مدد فراہم کررہا ہے۔ کمپنی صرف گزشتہ سال تمام عمر کے افراد کیلئے غذائیت سے بھرپور  2بلین فورٹیفائیڈ سرونگز فراہم کی۔

مزیدخبریں