اسلام آباد( نیوز ڈیسک)وفاقی بیورو کر یسی میں تقرر و تبا دلے کیے گئے ہیں ۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیئے ۔
تفصیلات کے مطابق جوائنٹ سیکریٹری وزارتِ انسانی حقوق طارق محمود کا تبادلہ کر کے اُنہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی جبکہ نبیلہ عمر کو جوائنٹ سیکریٹری وزارتِ انسانی حقوق تعینات کیا گیا ۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹرBISPابراہیم کی خدمات بلوچستان واپس ، ڈپٹی کمشنر ریونیو اتھارٹی عرفان حیدر کی ڈیپوٹیشن میں توسیع کر دی گی ، نبیلہ عمر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں او ایس ڈی تھیں۔
"جنگ " کے مطابق گریڈ 20 کے دونوں افسران کا تعلق سیکریٹریٹ گروپ سے ہے۔ ریاضی کی لیکچرر سعیدہ بی بی کا ڈیپوٹیشن پر محکمہ ہائر ایجوکیشن خیبر پختونخوا حکومت سے فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن اسلام آباد اور ہسٹری کی ایسوسی ایٹ پروفیسر عائشہ بی بی کا ڈیپوٹیشن پر محکمہ ہائر ایجوکیشن خیبرپختونخوا حکومت سے فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن تبادلہ کیا گیا ۔