پہلے میچ سے بہت کچھ سیکھا، اگلے میچ میں بہتر پرفارمنس دیں گے:نسیم شاہ

Nov 07, 2024 | 03:51 PM

ایڈیلیڈ (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے کہا ہے کہ اگلے میچ میں بہتر بیٹنگ کرنے کی کوشش کریں گے،ہماری بولنگ اچھی فارم میں ہے۔
ایڈیلیڈ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نسیم شاہ نے کہاکہ مکمل فٹ ہونے کے باوجودکریمپس کسی بھی وقت ہوسکتے ہیں،کریمپس ٹھیک ہونے میں زیادہ وقت نہیں لگتا،پہلے میچ کے بعد بیٹنگ میں غلطیوں پر ٹیم کی بات ہوئی تھی، اگلے میچ میں بہتر بیٹنگ کرنے کی کوشش کریں گے۔
نسیم شاہ کاکہنا ہے کہ میلبرن کی پچ فاسٹ بولرزکیلئے بہترین تھی،میلبرن کی پچ کےمطابق لنتھ بالنگ کام نہیں کررہی تھی،شارٹ بال زیادہ کام کررہی تھی،آسٹریلیا کومیچ میں بہترین بولنگ پرکریڈیٹ دیتا ہوں،ہم اچھی بیٹنگ اوربولنگ کرکے جیت سکتے ہیں، ہماری بولنگ اچھی فارم میں ہے،کچھ غلطیاں ہوئی تھیں جسے بہترکرنے کی کوشش کریں گے۔
فاسٹ بولر نے مزیدکہاکسی ایک کھلاڑی کو ٹارگٹ نہیں کیامیچ جیتنے پرفوکس کریں گے،پچ جیسی بھی ہو کوشش ہوگی ہم اپنی بہترین کرکٹ کھیلیں۔
واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ کل کھیلا جائے گا، 3 میچز کی سیریز کا پہلا میچ آسٹریلیا نے جیتا تھا۔

مزیدخبریں