اسلام آباد چڑھائی نہیں، احتجاج کرنے جا رہے ہیں، بیرسٹر سیف
پشاور(آئی این پی)مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں چڑھائی نہیں کر رہے بلکہ احتجاج کے لیے جا رہے ہیں۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر سیف نے کہا کہ 26 ویں آئینی ترامیم کا حال دیکھ لیا ہے، ہم جعلی فارم 45 پر نہیں آئے جس سے حکومت جانے کا ڈر رہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کے پی اپنے پیروں پر کھڑا ہے، وفاق نے کسی مد میں پیسے نہیں دئیے، وفاق سے فنڈز نہ ملنے کے باوجود بھی صوبہ چلا رہے ہیں، ہمارا صوبہ ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ عوام کا اعتماد ہم پر رہے گا تو ہم کامیابی کی طرف گامزن ہوں گے، انہوں نے کہا کہ وفاق کی معیشت کے مثبت اشارے ورلڈ بینک کے اشارے ہیں، مریم نواز کی حکومت میں بھی لوگ احتجاج کرتے ہیں، یہ انتظامی مسائل ہیں۔
بیرسٹر سیف