سول کورٹ میں نئی لفٹوں اور  بار روم کا افتتاح

  سول کورٹ میں نئی لفٹوں اور  بار روم کا افتتاح

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (نامہ نگار خصوصی) سیشن جج لاہور نسیم احمد ورک اور لاہور بار نے سول کورٹ میں نئی لفٹوں اور بار روم کا افتتاح کردیا، لاہور کے ایوان عدل میں سول کورٹ میں سات منزلہ عمارت کے لیے سائلین وکلاء کے لیے لفٹ نصب کردی گئیں جس کا افتتاح کردیا گیا، سائلین کی سہولت کے لیے سول عدالتوں میں سات فلور کے لیے لفٹیں نصب کی گئیں اس موقع پر سیشن جج لاہور نسیم احمد ورک نے کہا کہ سائلین کی سہولت اور آسا نیوں کے لیے اقدامات کرتے ر ہیں گے۔ہم نے آنے والے دنوں میں مزید عدالتوں میں نئے پروجیکٹس کا آغاز کررہے ہیں،صدر لاہور بار منیر حسین بھٹی نے کہا کہ ہماری پوری قیادت وکلاء اور سائلین کی فلاح وبہبود کے لیے کام کرتی رہے گی، اس موقع پر سینئر سول جج شفقت عباس مگھیانہ،شکیل احمد،فہیم شاہ اور مظہر گیلانی سمیت سیکرٹری لاہور بار رانا نعیم،راو تحسین سمیت دیگر وکلاء موجود تھے۔

لفٹوں کا افتتاح