فلموں کے مقابلے میں ٹی وی پر کام کرنا مشکل ہے، آمنہ ملک
لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ و ماڈل آمنہ ملک نے کہا ہے کہ فلموں کے مقابلے میں ٹی وی ڈراموں میں کام کرنا مشکل ہوتا ہے لیکن یہاں سیکھنے کے بہت زیادہ مواقع ملتے ہیں۔ ”“ سے گفتگو کرتے ہوئے آمنہ ملک نے کہا کہ میں آج کل ڈرامہ سیریل ”زندگی ہاتھ بڑھاﺅ“ کی ریکارڈنگز میں مصروف ہوں اور میرے ساتھ اس ڈرامہ میں ثنائ،شامل خان‘ راحیلہ آغا‘ صائمہ سلیم‘ صوفیہ احمد اورصباءسمیت دیگر فنکار بھی کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں اب تک فلموں کے ساتھ ساتھ کئی ٹی وی ڈراموں میں بھی کام کر چکی ہوں اور اب اس نتیجہ پر پہنچی ہوں کہ فلموں کے مقابلے میں ٹی وی ڈراموں میں کام کرنا مشکل ہے لیکن ڈرامہ انڈسٹری میں فنکار کو سیکھنے کا جو موقع ملتا ہے وہ فلم انڈسٹری میں نہیں ملتا۔