فن کا سفر مسلسل کامیابی کی جانب گامزن ہے، کاجل

فن کا سفر مسلسل کامیابی کی جانب گامزن ہے، کاجل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)سٹیج اور ٹی وی کی معروف اداکارہ و پرفارمر کاجل نے کہا ہے کہ فن کا سفر مسلسل کامیابی کی جانب گامزن ہے ۔میں اپنی کامیابی کے حصول تک محنت اور لگن سے کام جاری رکھوں گی ۔میں نے کبھی کوئی ایسا کام نہیں کیا جس پر مجھے اور میری فیملی کو شرمندگی ہو۔”پاکستان“سے گفتگو کرتے ہوئے کاجل نے کہا ہے کہ حوصلہ افزائی ہی اداکار کے لیے سب کچھ ہوتا ہے‘شوبز میں میرا کیرئیر سالوںپرمحیط ہے لیکن آج بھی معیاری کام کا قائل ہوں اور جتنا مرضی بڑا نقصان ہو جائے معیار پر سمجھوتہ نہیں کرتا۔فنکار بڑا حساس ہوتا ہے اس لیے وہ معاشرے میں ہونے والی نا انصافی کو زیادہ شدت سے محسوس کرتا ہے ۔

مزید :

کلچر -