تھیٹر انڈسٹری پر تنقید کرنیوالے اپنی دکانداریاں چمکا رہے ہیں، مدثر
لاہور(فلم رپورٹر)سٹیج کے معروف اداکار و پرفارمر مدثرنے کہا ہے کہ تھیٹر انڈسٹری پر تنقید کرنیوالے اپنی دکانداریاں چمکا رہے ہیںتھیٹر انڈسٹری کیلئے سینئرز نے جو کچھ کیا وہ کوئی اور نہیں کر سکتا‘ میں پر امید ہوں کہ ہمارا مستقل بہت روشن ہے۔مدثرنے کہا کہ تھیٹرانڈسٹری پر تنقید کرنا ایک فیشن بن چکا ہے اور جن کو تھیٹرانڈسٹری کی الف ب کے بارے میں بھی معلوم نہیں وہ تنقید کر کے دکاندار چمکا رہے ہں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی تھیٹر انڈسٹری کی بہتری کیلئے ہم بھر پور محنت کر رہے ہیںآنے والا وقت ترقی کا وقت ہو گا۔