عوام نئے ڈائریکٹرز اور ایکٹرز پر مشتمل فلموں کو کامیاب کروائیں، راشد محمود

عوام نئے ڈائریکٹرز اور ایکٹرز پر مشتمل فلموں کو کامیاب کروائیں، راشد محمود

لاہور (فلم رپورٹر)ٹی وی، فلم کے سینئر اداکارراشد محمود نے کہا ہے کہ عوام نئے ڈائریکٹرز اور ایکٹرز پر مشتمل فلموں کو کامیاب کروائیں ۔یہ نئی فلمیں فلم انڈسٹری کا بحران دور کرنے میں اہم کردار ادا کریں گی۔راشد محمودنے”پاکستان“ کو ایک ملاقات میں بتایا کہ نئی کھیپ جدید کہانیاں جدید تکنیک حاصل کر کے بین الاقوامی معیار کی فلمیں بنا رہی ہے اور یہ فلمیں ہمسایہ ملک انڈیا سمیت کسی بھی فلم انڈسٹری سے مقابلہ کر سکتی ہیں۔انہوںنے کہا کہ گزشتہ دنوں کراچی سے عبداللہ کادوانی کی فلم” چنبیلی“ اور ہمایوں سعید کی فلم” میں ہوں شاہد آفریدی“ کی کامیابی نے فلم انڈسٹری کے موجودہ سکوت کو توڑا ہے۔امید ہے کہ مزید آنے والی نئی پاکستانی فلمیں انڈسٹری کا بحران دور کرنے میں اہم کردار ادا کریں گی۔

مزید : کلچر