انڈسٹری کو پاﺅں پر کھڑا کرنے کیلئے حکومت کردار ادا کرے‘ لائیکہ

انڈسٹری کو پاﺅں پر کھڑا کرنے کیلئے حکومت کردار ادا کرے‘ لائیکہ

لاہور(فلم رپورٹر)سٹیج کی اُبھرتی ہوئی پرفارمر لائیکہ نے کہا ہے کہ پاکستانی فلم انڈسٹری کو پاﺅں پر کھڑا کرنے کیلئے حکومت کو بھی کردار ادا کرنا ہو گا‘ بدقسمتی سے فلم انڈسٹری کے خطرناک حالات دیکھ کر کوئی سرمایہ کاری کیلئے بھی تیار نہیں‘ میں فلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے سینئرز کو بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔میںآئندہ سال فلموں میں بھی کام کا ارادہ رکھتی ہوں۔الفلاح تھیٹر میں جاری ڈرامہ میں میری پرفارمنس کو نا قابل یقین پذیرائی ملی ہے۔ ”پاکستان“ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ لائیکہ نے کہا کہ آج کل فلم انڈسٹری کے جو حالات ہیں ان میں اس وقت تک بہتری نہیں آ سکتی جب تک حکومت اپنا کردار ادا نہیں کرتی میں سمجھتی ہوں کہ فلم انڈسٹری کو اب سب سے زیادہ ضرورت سرمایہ کاری کی ہے کیونکہ جب سرمایہ کاری ہوگی تو اس سے نئی فلمیں بنیں گی جو یقینا انڈسٹری کیلئے فائدہ مند ہونگی۔

مزید : کلچر