امید ہے پاکستان میں فلم کا رجحان ایک بار پھر بڑھے گا، افتخار ٹھاکر
لاہور(فلم رپورٹر)معروف کامیڈین افتخار ٹھاکرنے کہا ہے کہ تھیٹر اس وقت پورے عروج پر ہے اس کی ترقی میں لاہور سے وابستہ پروڈیوسرز کا بہت بڑا کردار ہے ۔میری دعا ہے کہ فلمی صنعت کی طرح یہ زوال پذیر نہ ہو ۔افتخار ٹھاکرنے کہا ہے کہ مجھے امید ہے کہ پاکستان میں فلم کا رجحان ایک بار پھر بڑھے گا-اگر فلم بینوں کو ان کے معیار کے مطابق فلمیں دیں جائینگی کوئی بھی غیر ملکی فلم ہمارا مقابلہ نہیں کر سکے گی۔ انہوں نے کہا کہ آج کل فلم کےساتھ ڈراموں میں بھی مصروف ہیں ۔ لیکن فلم انڈسٹری کا عروج کا دور آج بھی آنکھوں کے سامنے منڈلاتا رہتا ہے ۔