شوہر نے پابندی نہیں لگائی، بچے فلموں میں دیکھنا چاہتے ہیں، مادھوری

شوہر نے پابندی نہیں لگائی، بچے فلموں میں دیکھنا چاہتے ہیں، مادھوری

 ممبئی ( نیٹ نیوز)بالی ووڈ کوئین مادھوری ڈکشٹ نے کہا ہے کہ شوہر شری رام مادھو نے کبھی مجھ پر کوئی پابندی عائد نہیں کی بلکہ یہ میرا فیصلہ تھا کہ میں فلموں میں کام نہیں کروں گی کیونکہ میں اپنی ازدواجی زندگی خوبصورت بنانے کے لیے اپنے شوہر اور بچوں کے ساتھ بھر پوروقت گزارنا چاہتی تھی، میرے بچے آ ریان اور ریان مجھے فلموں میں دیکھنا چاہتے ہیں آریان تو ابھی امریکا میں ہے وہ ڈاکٹر بننا چاہتا ہے جب کہ ریان کو میں فلموں میں لانے کی خواہش مند ہوں۔میں ایک کامیاب اداکارہ ضرور ہوں لیکن کامیاب ماں ابھی خود نہیںکہلوانے کی خواہش مند ہوں امریکا میں قیام کے دوران مجھے کبھی اس بات کا خیال نہیں آیا کہ مجھے فلموں میں کام کرنا چاہیے،امریکا کا ماحولمجھے زیادہ پسند نہیں تھا لیکن اب بچے بڑے ہوگئے تو میں نے دوبارہ انڈیا واپس آنے کا فیصلہ کیا۔

مزید : کلچر