عید قربان کے موقع پر کوئی بھارتی فلم نمائش کے لیے پیش نہیں کی جائے، چوہدری اعجاز

عید قربان کے موقع پر کوئی بھارتی فلم نمائش کے لیے پیش نہیں کی جائے، چوہدری ...

لاہور(فلم رپورٹر)لالی ووڈ کے سینئر پروڈیوسرو تقسیم کار چوہدری اعجاز کامران نے کہا ہے کہ ملک بھر میں اس سال عید قربان کے موقع پر کوئی بھارتی فلم نمائش کے لیے پیش نہیں کی جائے‘اس بات کی کوشش کی جارہی ہے کہ پاکستانی فلم بینوںکو صرف پاکستانی فلمیں دیکھنے کو ملیں،یہ بات چوہدری اعجاز کامران نے ”پاکستان“سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، سنیما مالکان کے اس فیصلے پر پاکستانی فلم سازوں اور فنکاروں نے خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ کہ اگر ہم بھارتی فلموں کی نمائش کم سے کم کریں اور اپنی ملک میں بننے والی فلموں کی زیادہ سے زیادہ حوصلہ افزائی کریں تو آنے والے دنوں ہمارے ملک کے سنیما¶ں پر صرف پاکستانی فلموں کا راج ہوگا۔

مزید : کلچر