ڈرامہ سیریل”پارس“میں میرا کردار منفرد ہے، یمنی زیدی

ڈرامہ سیریل”پارس“میں میرا کردار منفرد ہے، یمنی زیدی

لاہور(فلم رپورٹر)معروف اداکارہ و ماڈل یمنیٰ زیدی نے ”پاکستان“سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈائریکٹر عامر یوسف کی نئی ڈرامہ سیریل”پارس“میں میرا رول منفرد اور روائتی ڈگر سے ہٹ کر ہے یہ ایک ایسی لڑکی کی کہانی ہے جو اپنے امیر والدین کے اچانک انتقال کرنے کی وجہ سے زندگی کی مشکلات سے دوچار ہوجاتی ہے اور یہی مشکلات اس لڑکی کو پارس بنا دیتی ہیں۔ اسی دوران اس کی شادی غریب خاندان میں ہوجاتی ہے اس کے بعد کہانی کیا کیا موڑ لیتی ہے یہ تو ڈرامہ سیریل”پارس“دیکھنے کے بعد ہی معلوم ہوگا۔میں نے اپنے کیرئیر کے دوران بہت کم ایسے رول ادا کئے ہیں۔یمنیٰ زیدی نے کہا کہ اس ڈرامہ سیریل میں میرے والد کا رول سینئر اداکر عمران احمد ادا کررہے ہیں ۔عمران احمد کی فنکارانہ صلاحیتوں کی جتنی بھی تعریف کی جائے وہ کم ہے دوران ریکارڈنگ انہوں نے کئی جذباتی سین اس خوبصورتی سے کئے کہ حقیقت کا گمان ہوتا ہے۔

مزید : کلچر