ڈرٹی پکچر میں کام سے انکار بڑی غلطی تھی‘ کنگنارانوٹ

ڈرٹی پکچر میں کام سے انکار بڑی غلطی تھی‘ کنگنارانوٹ

ممبئی ( نیٹ نیوز) بالی ووڈ اداکارہ کنگنارانوت کا کہنا ہے کہ ڈرٹی پکچرمیں کام کرنے سے انکار زندگی کی سب سے بڑی غلطی تھی۔ودیا بالن کی سپرہٹ فلم ڈرٹی پکچر کی سب سے پہلے کنگنا رانوت کو پیشکش کی گئی لیکن انہوں نے اس میں کام کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ بعد میں فلم کی مقبولیت دیکھ کر کنگنا کو احساس ہوا کہ ان سے کتنی بڑی غلطی سرزد ہو چکی ہے۔ یہی وجہ ہے وہ اب اس طرح کی کوئی غلطی نہیں دہرانا چاہتیں۔ کنگنا رانوت اس سال فلم بینوں کو کئی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی۔ کنگنا رانوت اس وقت کوئین، راجو ریوالور رانی، آئی لو نیو ائیر اور کرش تھری جیسی فلموں میں کام کر رہی ہیں جو اس سال نمائش کیلئے پیش کی جائیں گی۔

مزید : کلچر