فحاشی پھیلانے والوں پر تا حیات پابندی لگا دینی چاہیے، پریا خان

فحاشی پھیلانے والوں پر تا حیات پابندی لگا دینی چاہیے، پریا خان

لاہور(فلم رپورٹر)سٹیج کی معروف پرفارمرپریا خان نے کہا ہے کہ میں صرف ان سٹیج ڈراموں میں کام کو ترجیح دیتی ہوں جن میں فحاشی نہ ہو ۔میری ذاتی رائے میں ہماری عوام فحاشی اور عریانی کو رد کرچکے ہیں۔میرا حکومت سے مطالبہ ہے کہ فحاشی پھیلانے والوں پر تا حیات پابندی لگا دینی چاہیے ۔ پریا خان نے کہا ہے کہ میں نے اپنی زندگی کے تمام فیصلے بہت سوچ سمجھ کر کئے ہیں اور اہم معاملات میں اپنے قریبی دوستوں سے ضرورت مشاورت کرتی ہوں۔ ”پاکستان“سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ فن کا سفر مسلسل محنت سے طے ہوتاہے۔میرا یقین ہے کہ اگر ارادے پختہ ہوں تو منزل آسان ہو جاتی ہے ۔

مزید : کلچر