عید پر شائقین کو نئی فلم”شرابی“ کا سپیشل تحفہ دوں گا‘ پرویز رانا

عید پر شائقین کو نئی فلم”شرابی“ کا سپیشل تحفہ دوں گا‘ پرویز رانا

 

لاہور(فلم رپورٹر) پرویز رانانے کہا کہ عید پر شائقین کو نئی فلم”شرابی“ کا سپیشل تحفہ دوں گا‘ میں صرف پرانے نہیں بلکہ نئے لوگوں کو بھی انڈسٹری میں مواقع فراہم کرنے کا حامی ہوں ۔ لاہور میں ایک تقریب میں”پاکستان“ سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز رانا نے کہاکہ یہ بات حقیقت ہے کہ آج پاکستانی فلم انڈسٹری کو اپنے پاﺅں پر کھڑا کرنا کیلئے نئی فلم پروڈیوس کرنے کی ضرورت ہے۔ میں عید پر فلم بینوں کاسپیشل تحفہ دوں گا۔ انہوں نے کہاکہ ہماری نیت صاف ہے اور ہم یقینا آنے والے دنوں میں فلم انڈسٹری میں مثبت تبدیلی لانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

مزید : کلچر