عالیہ بھٹ ” میبی لین “ کی تشہیری مہم کا حصہ بن گئیں
ممبئی ( نیٹ نیوز)بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کاسمیٹک برینڈ ” میبی لین “ کی تشہیری مہم کا حصہ بن گئیں۔ عالیہ بھٹ کا سمیٹک برینڈ ” میبی لین “ ،جس نے 40رنگوں کی نیل پالش حال میں متعارف کروائی ہے ،کی تشہیری مہم کا حصہ بن گئیں۔وہ اس برینڈ کی برینڈ ایمبسیڈر بھی ہیں عالیہ بھٹ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ انہیں خوشی ہے کہ وہ اس برینڈ کی تشہیری مہم کا حصہ ہے ۔ انہیں رنگوں سے پیار ہے وہ یہ تمام 40رنگوں کی نیل پالش لیں گی اور اس کا استعمال کرینگی ۔ یہ بہت خوبصورت رینج ہے جس نے انہیں بے حد متاثر کیا ہے یہ فیشن کی دنیا میں نیا انقلاب ہے ۔ اشتہار اکتوبر کے وسط میں بھارتی ٹی وی چینل سے آن ایئر ہوگا۔