کام کو معیاری بنانے کیلئے ہروقت تیاررہتی ہوں‘ دیپکا

کام کو معیاری بنانے کیلئے ہروقت تیاررہتی ہوں‘ دیپکا

ممبئی( نیٹ نیوز)بالی وڈ اداکارہ دیپکا پڈوکون نے کہا کہ بالی وڈ میں نئی فلموں کی کمی نہیں ہے اور کام میں مصروف ہوں‘ابھی مزید کام کرنا ہے اور آگے بڑھنا ہے‘ نئی فلموں پر زیادہ توجہ بھی اسی لیے دے رہی ہوں تاکہ اپنی ساکھ کو بھی برقراررکھا جاسکے۔ اداکارہ نے بتایا کہ کام کے وقت سخت گیر ہوجاتی ہوں ویسے میرا مزاج نرم خو ہی ہے مگر کام پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرتی ۔اپنے کام کو معیاری بنانے کے لیے ہروقت تیاررہتی ہوں اور ہر طرح کے کرداروں سے کچھ سیکھنے کی کوشش کرتی ہوں۔انھوں نے بتایا کہ رواں سال بہت زیادہ کام کرنا ہے جس کے لیے ابھی سے پلان بنایا ہے۔ نئی فلموں کی شیڈول شوٹنگز کے ساتھ اپنی دیگر شوبز سرگرمیوں کو بھی ترتیب دے رہی ہوں۔ انھوں نے کہا کہ میری پرفارمنس کو پسند کرنے پر مداحوں کی بے حد شکر گزار ہوں۔ ہر عمر اور طبقے کے افراد نے مجھے پسند کرکے کامیابی کی سند دی ہے۔

مزید : کلچر