”میری زندگی ہے تو“میں میرا رول پاور فل ہے، مایا علی

”میری زندگی ہے تو“میں میرا رول پاور فل ہے، مایا علی

لاہور(فلم رپورٹر)ٹی وی کی معروف اداکارہ و ماڈل مایا علی نے ”پاکستان“سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ڈائریکٹر امین اقبال کی نئی ڈرامہ سیریل ”میری زندگی ہے تو“میں میرا رول پاور فل ہونے کے ساتھ ساتھ پرفارمنس سے بھر پور ہے یہ ڈرامہ سیریل ان دنوں نجی چینل سے آن ائیر ہے۔ ۔امین اقبال ایک باصلاحیت اور منجھے ہوئے ڈائریکٹر ہیں جن کو اپنے کام پر مکمل دسترس حاصل ہے ۔میں مستقبل میں بھی امین اقبال کی ڈرامہ سیریل میں اداکاری کرکے خوشی محسوس کروں گی۔”میری زندگی ہے تو“کی زیادہ تر ریکارڈنگ کراچی میں ہوئی ہے ۔مایا علی نے بتایا کہ اے اینڈ بی پروڈکشنز کے بینر تلے بنائی جانے والی ڈرامہ سیریل کے پروڈیوسرز آصف رضا میر اور بابر جاوید ہیں۔

مزید : کلچر