پاک بھارت تعلکا ت مے بھترین مازاکارات ل زارعےع ھع ھءسکتی ھای
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر سلمان بشیر نے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں بہتری مذاکرات کے ذریعے ہی ہوسکتی ہے،بہترتعلقات کے خواہاں ہیں۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق سلمان بشیر نے کہاکہ دونوں ممالک کو اعتماد سازی کی بحالی کیلئے اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے تاہم دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں بہتری مذاکرات کے ذریعے ہوسکتی ہے۔ سلمان بشیر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ،بھارت کیساتھ بہترتعلقات کا خواہاں ہے،خطے میں امن ،ترقی کیلئے دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری ضروری ہے۔