وزیر اعلیٰ کے دورہ جلالپور جٹاں کی جھلکیاں

وزیر اعلیٰ کے دورہ جلالپور جٹاں کی جھلکیاں

جلالپور جٹاں(یاور اکرام شیخ سے)۱۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کا ہیلی کاپٹر یونیورسٹی آف گجرات کے ہیلی پیڈ پر اترا۔ ۲۔ ایم این اے نوابزادہ مظہر علی خاں ، ایم پی اے میجر (ر) معین نواز وڑائچ ، عمر ظفر ، حاجی ناصر محمود ، اورنگزیب بٹ ، نوابزادہ طاہر الملک ، چوہدری تنویر گوندل ، شیخ شاہد انور نے مسلم لیگی ورکر کے ہمراہ وزیر اعلیٰ کا استقبال کیا۔ آئی جی پنجاب ۔ خان بیگ ۔ ڈی سی او آصف بلال لودھی ۔ ڈی پی او علی حسن رضوی بھی موجود تھے۔ ۔ ہیلی پیڈ پر وزیر اعلیٰ نے ایم این اے نوابزادہ مظہر علی خاں ، ایم پی اے میجر معین نواز اور اورنگزیب بٹ سے علیحدگی میں خصوصی ملاقات کی۔ وزیر اعلیٰ یونیورسٹی آف گجرات سے گاڑی میں بیٹھ کر بذریعہ گاری مقتول قدیر احمد کے گھر آئے ایم این اے نوابزادہ مظہر علی خاں بھی گاڑی میں ہمراہ تھے۔ رات گئے سے ہی ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گاﺅں کو گھیرے میں لیے رکھا پولیس کی نفری دوسرے اضلاع سے بھی طلب کی گئی تھی۔ ۔ مقتول کی والدہ نسیم اختر ۔ وزیر اعلیٰ کو اپنے درمیان دیکھ کر آبدیدہ ہو گئیں اوروزیر اعلیٰ کو درازی عمر کی دعائیں دیں۔ ۔ وزیر اعلیٰ نے مقتول کے ایصال ثواب کے لیے دعا ئے مغفرت کی۔ ۔ مقتول کی والدہ کو تین لاکھ کا امدادی چیک دیا۔ چند روز بعد ہونے والی مقتول کی بہن کی شادی پر مدد اور خود آنے کا وعدہ بھی کیا۔ ۔ مقتول کی والدہ نے وزیر اعلیٰ اور صحافیوں کو اپنے بیٹے قرار دیا اور ملزمان کو سخت سے سخت سزائیں دلانے کے لئے امیدیں وابستہ کیں۔ ۔ مقتول کی والدہ نے ملزمان کے ساتھیوں کی طرف سے سنگین نتائج کی دھمکیوں بارے میڈیا کو آگاہ کیا۔ بلدیہ جلالپورجٹاں کے اہل کار پہلی دفعہ گاﺅں موہلہ لنگڑیال میں صفائی کرتے نظر آئے۔ ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے ایم پی اے میجر (ر) معین نواز وڑائچ کی دعوت پر جد جلالپورجٹاں کا دورہ کرنے کا وعدہ کیا۔

مزید : صفحہ اول