وزیر اعلی کا سنگین نوعیت کی وارداتوں پر آئی جی پولےس سے اظہار برہمی

وزیر اعلی کا سنگین نوعیت کی وارداتوں پر آئی جی پولےس سے اظہار برہمی

لاہور(وقائع نگار خصوصی ) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے سنگین نوعیت کی وارداتوں پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے اور آئی جی پولیس سے کہا ہے کہ وہ پولیس افسران پر اپنا کنٹرول مضبوط کریں، ایسے پولیس افسران کو لگایا جائے جو کرائم کنٹرول کرنے کی صلاحیت رکھتے ہوں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیر اعلیٰ نے ایسے آر پی اوز اور ڈی پی اوز کی بھی فہرست طلب کر لی ہے۔ ذرائع مزید بتایا ہے کہ ایسے پولیس افسران جو اس وقت ”کھڈے“ لائن لگے ہیں ۔ان کی فہرست مانگ لی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ وہ افسران جو سالہا سال سے او ایس ڈی ہیں اور بعض وجوہات کی بناءپر ان کی تعیناتی نہیں کی گئی۔ تاہم ماضی میں ان کی کارکردگی بہت بہتر رہی ایسے افسران کو تعینات کرنے کا فیصلہ بھی کر لیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے سفارشی اور سیاسی پشت پناہی رکھنے والے افسران کو تبدیل کر کے میرٹ پر تعینات کرنے کاحکم دیا ہے۔

مزید : صفحہ اول