طالبان سے مذاکرات کا باقاعدہ آغاز، حکومت کا پیغام حکیم اللہ محسود کو موصول

طالبان سے مذاکرات کا باقاعدہ آغاز، حکومت کا پیغام حکیم اللہ محسود کو موصول

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد(آئی این پی)مذاکرات کے لئے حکومت اور طالبان میں بیک چینل کے ذریعے رابطوں کا باضابطہ آغاز ‘ حکومت کا پہلا پیغام کالعدم تحریک طالبان کے سربراہ حکیم اللہ محسود کو موصول ہو گیا‘ حکیم اللہ کے جواب کی روشنی میں آگے بڑھا جائے گا ، حکومت نے بیک چینل رابطوں کے لئے کالعدم تحریک طالبان کے لئے قابل قبول جہادی رہنما کی خدمات حاصل کی ہیں،اتوار کو ذرائع کے مطابق حکومت نے مذاکرات سے قبل بیک چینل کے ذریعے تحریک طالبان پاکستان سے رابطوں کا آغاز کر دیا ہے اور اس مقصد کے لئے ایک معروف جہادی کمانڈر کی خدمات حاصل کی ہیں جو کالعدم تحریک طالبان کے اکثر دھڑوں کے لئے قابل قبول ہے،ذرائع نے بتایا کہ اس جہادی کمانڈر کے ذریعے حکومت کا پہلا پیغام کالعدم تحریک طالبان کے سربراہ حکیم اللہ محسود تک پہنچ گیا ہے۔ حکومت کو اب حکیم اللہ محسود کے جواب کا انتظار ہے جس کی روشنی میں مذاکراتی عمل کو آگے بڑھا جائے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ تحریک طالبان کی طرف سے بیک چینل میں شامل اس شخصیت کو مذاکرات کا اختیار دیے جانے کا امکان ہے۔ مذاکرات میں پیغام رسانی کے لئے مواصلاتی ذرائع استعمال کرنے کی بجائے خط و کتابت کو ترجیح دی جا رہی ہے جبکہ مذاکراتی عمل کو انتہائی خفیہ رکھنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

مزید :

صفحہ اول -